جب سے پاکستان آیاہوں حقانی نیٹ ورک ڈھونڈ رہاہوں: چینی سفیر

جب سے پاکستان آیاہوں حقانی نیٹ ورک ڈھونڈ رہاہوں: چینی سفیر
جب سے پاکستان آیاہوں حقانی نیٹ ورک ڈھونڈ رہاہوں: چینی سفیر

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)چینی سفیریاوژینگ نے کہا ہے کہ میں جب سے پاکستان آیاہوں حقانی نیٹ ورک ڈھونڈ رہاہوں۔

تفصیلات کے مطابق دورہ پاکستان پر آئے چینی سفیر یاوژینگ نے مختلف شعبوں کے ماہرین سے ملاقات کی۔اس موقع پر انہوں نے پاکستان میں دہشت گرد گروپوں کی مبینہ موجودگی پر مزاح کرتے ہوئے کہاکہ افغانستان میں تھاتو پاکستان میں حقانی نیٹ ورک کی موجودگی کا بڑا چرچا سنا تھا، پاکستان آنے کے بعدسے ڈھونڈرہاہوں لیکن حقانی نیٹ ورک نظرنہیں آیا۔چینی سفیر نے مزید کہا کہ چین پاکستان اورافغانستان کے تعلقات میں بہتری کیلئے کوشاں ہے اور پاکستان سے افغان مہاجرین کی واپسی کے عمل میں پوری مدد کررہا ہے۔ہم افغانستان کی مالی نہیں بلکہ تعمیری مددکر رہے ہیں جبکہ سی پیک کے تناظر میں خیبرپختونخوا کی بڑی اہمیت ہے کیونکہ خیبرپختونخوا کے راستے افغانستان اورسینٹرل ایشیا سے رابطہ ہوگا۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور