قانون سازوں کو بریگزٹ ڈیل کے بارے میں بتایا جائے گا: برطانوی وزیراعظم

لندن(این این آئی)برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے نے کہا ہے کہ پارلیمان سے برطانوی بریگزٹ ڈیل کی حتمی منظوری سے قبل قانون سازوں کو اس ڈیل سے متعلق مکمل اور جامع سرکاری تجزیہ پیش کیا جائے گا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹریزا مے نے لیک ہونے والی اْس رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے جس کے مطابق برطانیہ کے یورپی یونین سے الگ ہونے کے نتیجے میں ملکی اقتصادیات کو ہر صورت میں نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس ڈیل میں لندن حکومت کے مفادات کو یقینی بنانے کی بھرپور کوشش کریں گی۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...