آرمی چیف کی سعودی ولی عہد اور بری فوج کے سربراہ سے ملاقاتیں، باہمی امور پر تبادلہ خیال ہوا: عرب نیوز ایجنسی

آرمی چیف کی سعودی ولی عہد اور بری فوج کے سربراہ سے ملاقاتیں، باہمی امور پر ...
آرمی چیف کی سعودی ولی عہد اور بری فوج کے سربراہ سے ملاقاتیں، باہمی امور پر تبادلہ خیال ہوا: عرب نیوز ایجنسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور بری فوج  کے سربراہ لیفٹیننٹ  جنرل فہد بن ترکی بن عبد العزیز سےعلیحدہ علیحدہ ملاقات کی ہے  ، ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی سیکورٹی صورت حال پر گفتگو کی گئی۔
خبر رساں ادارے ”سعودی پریس ایجنسی کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی ، ملاقات میں سعودی ولی عہد نے آرمی چیف سے عسکری میدان میں دوطرفہ تعلقات میں بہتری کے معاملات پر گفتگو کی۔


چیف آف آرمی سٹاف نے وفد کے ہمراہ سعودی عرب کی بری افواج کے سربراہلیفٹیننٹ جنرل  فہد بن ترکی بن عبد العزیز سے بھی ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے درمیان مشترکہ مفادات کے کئی معاملات پر گفتگو کی گئی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -