میرے کیس کا نہال ہاشمی سے موزانہ نہیں کیا جاسکتا،عدالت کے سامنے پیش ہوں گا:طلال چوہدری

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ میرے کیس کا نہال ہاشمی سے موازنہ نہیں کیا جاسکتامیری کوئی تقریرعدلیہ کےخلاف نہیں ہے ،منگل کو عدالت میں پیش ہوں گا۔
نجی چینل ”دنیا نیوز“کے پروگرام”دنیا کامران خان کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ میری کوئی تقریرعدلیہ کےخلاف نہیں ،ہم عوامی نمائندے ہیں اپنے  اور عام آدمی کےجذبات کا  اظہارکرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ عام آدمی کوانصاف ملے اور نظام عدل مضبوط ہو۔طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ میں نے پی سی او ججز کے بارے میں بات کی تھی ان ججز کے بار ے میں عدالت کے ا پنے فیصلے موجودہیں،آئینی حلف اٹھانےوالے جج کے بار ے میں بات نہیں کی۔وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ قانون کااحترام کیاہے ہماری لیڈرشپ بھی عدالتوں میں پیش ہوتی رہی ہے میں بھی پیش ہوں گا۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...