جرمنی، ہالینڈ اور بیلجیم کسی جوہری حادثے کے لیے تیار نہیں:ڈچ تفتیشی کمیٹی

ایمسٹرڈیم(این این آئی)ایک مطالعاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جرمنی، ہالینڈ اور بیلجیم کسی بھی جوہری حادثے کے لیے بہتر انداز سے تیار نہیں ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رپورٹ میں کہاگیاکہ ان تینوں ممالک کی سرحدوں کے ملنے کے مقام پر واقع ایک جوہری پلانٹ اگر کسی حادثے کا شکار ہو گیا، تو یہ تینوں ممالک اس کے اثرات سے نمٹنے کے لیے بھرپور تیاری نہیں رکھتے۔ ایک ڈچ تفتیشی کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ اس رپورٹ میں تینوں ممالک پر زور دیا گیا کہ وہ اس معاملے میں باہمی اشتراک عمل میں اضافہ کریں۔واضح رہے کہ اس تحقیقی رپورٹ کی تیاری بیلجیم کی 2 جوہری تنصیبات میں سکیورٹی کے حوالے سے سنجیدہ مسائل کے تناظر میں شروع کی گئی تھی۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...