چین، کارخانے میں زہریلی گیس کے باعث 9افراد ہلاک

گئی یانگ(آئی این پی)چین میں کارخانے میں زہریلی گیس بھر جانے سے 9افراد ہلاک ہوگئے ۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق جنوب مغربی چین کے صوبہ گئی جو کے شہر لایو پان شوئی میں واقع کارخانے میں اس وقت حادثہ پیش آیا جب محنت کش’’ شوگانگ شوئی چنگ آئرن وسٹیل کمپنی لمٹیڈ ‘‘میں جنریٹر بوائلر کی صفائی کررہے تھے ،اسی اثنامیں گیس ہرطرف گیس بھر گئی جس کے باعث9 افراد ہلاک ہوگئے۔دوسری جانب پولیس حادثے کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات کر رہی ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...