ویرات کوہلی فارم میں آگئے

ڈربن(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت نے ساﺅتھ افریقہ کو چھ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں6وکٹوں سے شکست دے دی ،میزبان ٹیم کی جانب سے 270رنز کاہدف مہمان ٹیم نے کپتان ویرات کوہلی کی 112رنز کی اننگ کے بدولت 45.3اوورز میں پورا کرلیا
270کے ہدف میں بھارت کی ٹیم میدان میں آئی تو انہوں نے اننگ کا آغاز پر اعتماد طریقے سے کیا، اور مقررہ ہدف۔۔۔اوورز میں پورا کرلیا،ان کی اننگ میں ویرات کوہلی کی اننگ کے علاوہ اجینکا رہانے کے 79رنز بھی نمایاں ہیں ۔
اس سے قبل ساﺅتھ افریقہ نے مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر269رنز بنائے تھے ،ان کی اننگ میںکپتان فاف ڈیوپلیس کے 120،کرس مورس 37اور کونٹین ڈی کوک کے 34رنز نمایاں ہیں۔
بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے تین اور یوزیندرا چاہل نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
ساﺅتھ افریقہ اور بھارت کے خلاف کھیلی جانے والی چھ میچز کی سیریز کا دوسرا میچ چار فروری کو سینچورین میں کھیلاجائے گا

مزید : کھیل

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...