شام میں ترک عسکری مداخلت سنجیدہ مسئلہ ہو گی: فرانس
پیرس(این این آئی)فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے ترکی کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے شامی کرد علاقوں میں جاری اپنے آپریشن کو عسکری مداخلت کی شکل دی تو یہ ایک ’سنجیدہ مسئلہ‘ ہو گا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میکرون نے کہا کہ اگر ترک آپریشن مبینہ دہشت گردانہ خطرے سے نمٹنے کی بجائے، عسکری مداخلت کی شکل اختیار کر گیا تو فرانس اسے مسئلہ ہی سمجھے گا۔ ترک فوج گزشتہ 12 روز سے شمالی شام میں کرد عسکری گروہ (وائے پی جی) کے خلاف مسلح کارروائیوں میں مصروف ہے اس کرد ملیشیا کو امریکی حمایت حاصل ہے۔