دنیا کی سب سے بہترین نوکری؟ وہ خاتون جو اپنے لئے کپڑوں کا انتخاب کرنے والے کو 6 لاکھ روپے مہینہ دینا چاہتی ہے

دنیا کی سب سے بہترین نوکری؟ وہ خاتون جو اپنے لئے کپڑوں کا انتخاب کرنے والے کو ...
دنیا کی سب سے بہترین نوکری؟ وہ خاتون جو اپنے لئے کپڑوں کا انتخاب کرنے والے کو 6 لاکھ روپے مہینہ دینا چاہتی ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ہائی فلائنگ بزنس ایگزیکٹو ہونا بھی انتہائی مصروفیت کا کام ہے جن کے پاس شاپنگ جیسے کاموں کے لیے وقت نہیں ہوتا۔ اب ایسی ہی ایک مصروف کاروباری خاتون نے انتہائی پرکشش نوکری کا اشتہار دے دیا ہے۔ دی مرر کے مطابق یہ خاتون ایک کمپنی کی چیف ایگزیکٹو آفیسر ہے جو ملکوں ملکوں سفر کرتی رہتی ہے۔ اس نے Sewport پر دیئے گئے اشتہار میں لکھا ہے کہ اسے ایک فیشن ڈیزائنر اور لباس سلائی کرنے والے کی ضرورت ہے جو اس کے لیے بہترین لباس بنا سکیں۔
خاتون نے مزید لکھا ہے کہ ”میں مشرقی ایشیائ، شمالی امریکہ، یورپ اور آسٹریلیاسمیت دیگر ممالک میں سفر کرتی رہتی ہوں۔ مجھے ایسے ملبوسات کی ضرورت ہوتی ہے جو میری سفر اور کاروباری میٹنگز کی ضروریات پر پورے اتریں۔ لباس کے متعلق میری پسند انتہائی منفرد ہے اور نوکری حاصل کرنے والے شخص کو اسی پر عمل کرنا ہو گا۔ اس کے عوض میں اسے 40ہزار ڈالر (تقریباً 55لاکھ 82ہزار روپے)تنخواہ اور دیگر مراعات دوں گی۔“