پناہ گاہوں کے منصوبے کو آگے بڑھانے کیلئے نسیم الرحمن کو فوکل پرسن تعینات کردیا:فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پناہ گاہوں کے منصوبے کو موثر انداز سے آگے بڑھانے کیلئے نسیم الرحمن کو بطور فوکل پرسن تعینات کیا ہے، آئندہ 12 ماہ میں تقریبا ایک ہزار پناہ گاہیں تعمیر کی جائیں گی ۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پناہ گاہوں کے منصوبے کو موثر انداز آگے بڑھانے کیلئے نسیم الرحمن کو بطور فوکل پرسن تعینات کیا ہے،یہ تعیناتی وزیراعظم عمران خان کے غریبوں، مسافروں اور بے گھر افراد کیلئے چھت کی سہولت فراہم کرنے کے ویژن اور جذبہ خدمت خلق کو تقویت دے گی،اس پروگرام کے تحت آئندہ 12 ماہ میں تقریبا ایک ہزار پناہ گاہیں تعمیر کی جائیں گی۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ فوکل پرسن کا آفس براہ راست وزیراعظم کے ماتحت کام کرے گا تاکہ پسے ہوئے طبقات کی سہولت کی راہ میں سرخ فیتے کی رکاوٹ آڑے نہ آ سکے،یہ آفس این جی اوز، سی بی اوز سمیت نجی شعبے کے ساتھ پائیدارشراکت داری کو آگے بڑھانے کا ذمہ دار ہوگا۔