کراچی سرکلر ریلوے ایک اہم منصوبہ، ترقیاتی امورپر سیاست نہیں ہو گی، اسد عمر کی وزیراعلیٰ سند ھ کو یقین دہانی

کراچی سرکلر ریلوے ایک اہم منصوبہ، ترقیاتی امورپر سیاست نہیں ہو گی، اسد عمر ...
کراچی سرکلر ریلوے ایک اہم منصوبہ، ترقیاتی امورپر سیاست نہیں ہو گی، اسد عمر کی وزیراعلیٰ سند ھ کو یقین دہانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آنلائن) وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی واصلاحات اسد عمر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت سندھ کے وفاقی مالی اعانت کے منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کے خواہاں ہے ،حکومت کے فور منصوبے کی جلد تکمیل کیلئے مکمل تعاون فراہم کرے گی، کراچی سرکلر ریلوے ایک اہم منصوبہ ہے، ترقیاتی امورپر سیاست نہیں ہو گی۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبائی حکومت وفاقی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی،زیر التواء معاملات کو باہمی مشاورت سے حل کیا جائے گا، وفاق اورصوبے کی مشترکہ فنڈنگ سے چلنے والے کچھ منصوبوں پر جاری کام کو تیز کرنے کی ضرورت ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق  وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی واصلاحات اسد عمر سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملاقات کی جس میں سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں گریٹر کراچی واٹر سپلائی اسکیمکے فور،کراچی سرکلر ریلوے، ایس- III، حیدرآباد یونیورسٹی /انسٹی ٹیوٹ اور جامشورو/سیہون روڈ جیسے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی واصلاحات اسد عمر نے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ کے وفاقی مالی اعانت کے منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کے خواہاں ہے،وفاقی حکومت کے فور منصوبے کی جلد تکمیل کیلئے مکمل تعاون فراہم کرے گی، اس طرح کے منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد کے لیے ایس آئی ڈی سی ایل بورڈ کے باقاعدہ اجلاس منعقد کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے ایک اہم منصوبہ ہے،منصوبہ بندی کمیشن اور ای اے ڈی کو ہدایت کی گئی ہے کہ منصوبے کے لیے عملدرآمد کی وضع کو حتمی شکل دینے کی خاطر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے گی، ترقیاتی امورپر سیاست نہیں ہو گی۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبائی حکومت وفاقی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی،زیر التواء معاملات کو باہمی مشاورت سے حل کیا جائے گا، وفاق اورصوبے کی مشترکہ فنڈنگ سے چلنے والے کچھ منصوبوں پر جاری کام کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید :

قومی -