گریڈ 1 سے 22 تک کے تمام وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں 120 فی صد اضافے کی سمری وزیراعظم کو ارسال

گریڈ 1 سے 22 تک کے تمام وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں 120 فی صد اضافے کی سمری ...
گریڈ 1 سے 22 تک کے تمام وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں 120 فی صد اضافے کی سمری وزیراعظم کو ارسال

  



اسلام آباد(آن لائن)سیکرٹری کابینہ ڈویژن کی زیر صدارت سیکریٹریز کمیٹی اجلاس میں وفاقی بیورو کریسی نےتنخواہ میں بھاری اضافے کی سفارشات کو حتمی شکل دے دی،گریڈ 1 سے 22 تک کے تمام وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں 120 فی صد اضافے کی سمری وزیراعظم کو ارسال کر دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی بیورو کریسی نے آپس میں ریوڑیاں بانٹنے کا فیصلہ کر تے ہوئے تنخواہوں میں بھاری اضافے کی سفارشات کو حتمی شکل دے دی ہے سیکرٹری کا بینہ ڈویژن کی زیر صدارت سیکریٹریز کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی بیوروکریسی نے تنخواہوں میں بھاری اضافے کی سفارشات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ جس کے مطابق گریڈ 1 سے گریڈ22 تک کے تمام وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں 120 فیصد تک اضافے کی سفارش کی گئی ہے ملازمین کی بنیادی تنخواہ کے برابر یکساں 120 فیصد سیکرٹریٹ الاونس کے ذریعے اضافہ کیا جائے گا۔ تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم فروری 2020 سے ہو گا جبکہ تمام وفاقی سیکرٹریز کو 4 لاکھ روپے ایگز یکٹو الاونس دینے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔ سیکرٹری کمیٹی کی تنخواہوں میں اضافے کی سفارشات پر مبنی سمری وزیراعظم کو منظوری کے لئے بھیج دی گئی ہے۔

مزید : قومی