ڈیوکون کے تحت کورنگی میں کمیونٹی شوٹنگ بال گیمز کا شاندار انعقاد

  ڈیوکون کے تحت کورنگی میں کمیونٹی شوٹنگ بال گیمز کا شاندار انعقاد

  



کراچی (این این آئی) ڈیو کون کے زیر اہتمام واحد اسپورٹس کے اشتراک سے بذریعہ کھیل کمیونٹی کے درمیان باہمی ہم آہنگی اور امن کے فروغ کے لئے "کمیونٹی شوٹنگ بال گیمز "کا شاندار انعقاد واحد شوٹنگ بال کلب کورنگی مد مقابل غازی شوٹنگ بال کلب شاہ فیصل کالونی کو ایک کے مقابلے میں دو سیٹ سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی،فائنل کے اختتام پرڈیو کون کے تحت منعقدہ پر وقار تقریب میں فاتح،،رنر اپ ٹیمو ں کو ٹرافی اور کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات تقسیم کی گئی اس موقع پر مہمان خصوصی پاکستان باسکٹ بال فیڈریش کے نائب صدر حاجی غلام محمد نے کہا کہ بذریعہ کھیل عوام کے درمیان باہمی ہم آہنگی اور امن کے فروغ کے حوالے سے ڈیو کون کا اقدام قابل تعریف ہے،گلیوں ااور محلوں کی سطح پر ایسی تقریبات اور کھیلوں کے مقابلوں کے ذریعے امن،محبت اور یکجہتی کو فروغ حاصل ہوگا۔

اس موقع پر ڈیو کون کی پروجیکٹ آفیسر نسرین میمن،سوشل آرگنائزر یار محمد جمالی،ہدیٰ ملک،اسد،پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد،سندھ فٹ بال ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئر میں محمد سلیم خمیسانی،سندھ ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری نفیس احمد، کراچی کے سیکریٹری محمد راشد،سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے جوائنٹ سیکریٹری عارف اعوان ایڈوکیٹ،کراچی کے فنانس سیکریٹری اعجاز احمد قریشی،نیشنل مارشل آرٹس گیمز کیمٹی کے صدر شی ہان شہزاد احمد ڈسٹرکٹ کورنگی سائیکل ایسوسی ایشن کے سیکریٹری عامر خان،معروف یوگا انسٹریکٹر اقبال صدیقی،کراچی یوگا اسپورٹس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد عرفان، شوٹنگ بال کے قومی پلیئر قمر السلام پیارے،وسیم عباس،ملک ناصر،محمد شمیم اور دیگر موجود تھے اس موقع پر علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی،ڈیو کون کی جانب سے علاقائی ترقی،قیام امن اور باہمی ہم آہنگی کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف سماجی رہنماء محمد سلیم خمیسانی نے کہاکہ کھلاڑی امن کے سفیر ہیں کھیل اور کھلاڑیوں کی سرپرستی کے ذریعے امن کا قیام ممکن اور ایک بہتر معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں۔تقریب کے اختتام پر یوگا اور کراٹے کے ڈیموسٹریشن پیش کیا گیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی