یوم یکجہتی کشمیرفٹ بال ٹورنامنٹ آج سے اسلام آباد میں شروع ہوگا

  یوم یکجہتی کشمیرفٹ بال ٹورنامنٹ آج سے اسلام آباد میں شروع ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد (این این آئی) الفیصل فٹ بال کلب اسلام آباد کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیرفٹ بال ٹورنامنٹ (آج) ہفتہ سے جی نائن ٹو کراچی فٹ بال گراؤنڈ میں شروع ہوگا، ٹورنامنٹ کا افتتاح قومی اسمبلی کے ایڈیشنل سیکرٹری محمد مشتاق کریں گے، الفیصل فٹ بال کلب کے صدر محمد شدیر خان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور ٹورنامنٹ ناک آؤٹ سسٹم پرسیون اے سائیڈ کھیلا جائے گا،۔

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کی انٹری فیس پندرہ سو روپے مقرر کی گئی ہے اورٹورنامنٹ کا فائنل 5 فروری کو کھیلا جائے گا، اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سابق رکن قومی اسمبلی میاں محمد اسلم ہونگے جو ٹورنامنٹ کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔

، ٹورنامنٹ کیلئے چار رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جن میں سید مقبل حسین نقوی، طارق محمود چوہدری، محمد اسلم گنڈہ پور اور دلاور حسین شامل ہیں۔