پنجاب باکسنگ فیڈر یشن کے زیر اہتمام انٹر ڈویژن باکسنگ مقابلے

    پنجاب باکسنگ فیڈر یشن کے زیر اہتمام انٹر ڈویژن باکسنگ مقابلے

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر) پنجاب باکسنگ فیڈر یشن کے زیر اہتمام انٹر ڈویژن باکسنگ مقابلوں کا انعقاد وی سی ایل باکسنگ کلب ماڈل ٹاؤن انٹرنیشنل مارکیٹ میں کیا گیا جس میں پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر خالد محمود جنرل سیکرٹری شرجیل خان فنانس سیکرٹری چوہدری طارق گجر کی زیر نگرانی منعقد کیاہوا جس میں لاہور سے باکسنگ کے تمام کلبوں نے اپنے بہترین کھلاڑیوں کے ساتھ شرکت کی اس موقع پر لاہور کے مشہور یو ایم اے کلب والٹن روڈ لاہور کینٹ کی نمائندگی چیئرمین محمد اکرم مہر صدر مارشل آرٹ کے بے تاج بادشاہ اور باکسنگ کے سپر سٹار الطاف خان جنرل سیکرٹری سیدعمان علی شاہ نے اپنی قابل اور ہونہار ٹیم کے ہمراہ تمام کلبوں میں سب سے بہترین مقابلہ کامظاہرہ کیا جبکہ یو ایم اے کلب کے بہترین کھلاڑی قلب حیدر رہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی