قومی ٹیم کا پریکٹس سیشن،ممکنہ کرکٹرز2 ٹیموں میں تقسیم

قومی ٹیم کا پریکٹس سیشن،ممکنہ کرکٹرز2 ٹیموں میں تقسیم

  



لاہور (سپورٹس رپورٹر)لاہورٹس میچ میں دونوں نے ناقابل شکست سنچریاں ڑیں۔بنگلادیش سے راولپنڈی ٹیسٹ کی تیاری کے لیے 3روزہ میچ گذشتہ روز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوا، کیمپ میں طلب شدہ ممکنہ کرکٹرز کو2 ٹیموں میں تقسیم کیا گیا، اظہر علی الیون نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو عابدعلی(33) موسٰی خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے، اس وقت مجموعی اسکور 52تھا، مزید 8 رنز کے اضافے سے کپتان اظہر علی کھاتہ کھولنے سے قبل ہی موسیٰ خان کی گیند پر وکٹ کیپر عدنان اکمل کو کیچ دے بیٹھے، اس کے بعد بابر اعظم نے شان مسعود کو جوائن کرتے ہوئے بولرز کو وکٹ کیلیے ترسا دیا۔دونوں نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 173 رنز جوڑے، بابر اعظم(101) اور شان مسعود(103) نے میچ پریکٹس میں فارم اور فٹنس ثابت کردی تو ہیڈکوچ مصباح الحق نے انھیں ریٹائر کرتے ہوئے پویلین واپس بلا لیا،۔ پریکٹس میچ کے دوران چند کرکٹرز کو میدان کے ایک طرف بلا کر کیچنگ کی خصوصی مشقیں بھی کرائی گئیں، اس دوران مشکل زاویے سے گیندیں تھامنے کا ٹاسک دیا گیا، کھلاڑیوں کو ڈائیو لگاتے ہوئے کیچ پکڑنے کی پریکٹس کرائی گئی، فٹنس ڈرلز کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی