کبڈی ورلڈکپ، لاہور پولیس نے سکیورٹی انتظامات کی تیاریاں شروع کردیں

کبڈی ورلڈکپ، لاہور پولیس نے سکیورٹی انتظامات کی تیاریاں شروع کردیں

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر)آئندہ ماہ کبڈی ورلڈکپ کے انعقاد کے لئے لاہور پولیس نے سکیورٹی انتظامات کی تیاریاں شروع کردیں۔ کبڈی ورلڈکپ 9فروری سے 16فروری کے درمیان ہوگا۔ زیادہ تر کبڈی میچ لاہور میں ہوں گے تاہم کچھ ایونٹس فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں بھی منعقد ہوں گے۔سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس پی سکیورٹی کو ملکی اور بین الاقوامی کھلاڑیوں کی سکیورٹی کے لئے جامع پلان تیار کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور بین الاقوامی کھیلوں کے انعقاد کے لئے ہر لحاظ سے موزوں شہر ہے۔ حال ہی میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے لئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے گئے جس پر آئی سی سی اور بنگلہ دیشی ٹیم نے مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ ذوالفقار حمید نے اس عزم کا اظہار کیا کہ لاہور میں فروری میں پی ایس ایل میچز کے لئے بھی اسی طرز کی سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی