ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپین شپ قومی ٹیم کے انتحاب کے لئے ٹرائلز کل شروع ہوں گے

  ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپین شپ قومی ٹیم کے انتحاب کے لئے ٹرائلز کل شروع ہوں ...

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر) ایشین روڈ سائیکینگ چیمپین شپ میں قومی ٹیم کے انتحاب کے لیے کھلاڑیوں کے ٹرائلز (کل) اتوار کو صبح 9 بجے کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوں گے۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ نے بتایا کہ ایشین روڈ سائیکلینگ چیمپین شپ 25 سے30 مارچ تک ملائیشیا میں کھیلی جائے گی جس میں پاکستانی مرد اور خواتین کی ٹیم شرکت کرے گی۔ تین رکنی سلیکشن کمیٹی میں نثار احمد، ہارون جنرل اور سراد نزاکت علی شامل ہیں، جو ٹرائلز میں کھلاڑیوں کا انتحاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرائلز میں چاروں صوبوں اور تمام ڈیپارٹمنٹ سے باصلاحیت کھلاڑیوں کو اسلام آباد میں مدعو کیا گیا ہے جس میں سے پہلے مرحلے میں 10باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتحاب کیا جائے گا اس کے بعد انہی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ لگایا جائے گا۔

جس کے بعد ایونٹ کے لئے 5 مردکھلاڑیوں اور دو خواتین کھلاڑی پر مشتمل حتمی ٹیم کا اعلان کیا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی