بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلا ن آج

  بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلا ن آج

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر)بنگلہ دیش کیخلاف راولپنڈی ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان آج جائیگا۔قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق، یکم فروری بروز ہفتہ کو صبح ساڑھے 11 بجے میڈیا کانفرنس میں بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کریں گے۔ مصباح الحق کی پریس کانفرنس قذافی اسٹیڈیم لاہور میں واقع فار اینڈ بلڈنگ کی دوسری منزل پر موجود پریس کانفرنس ہال میں ہوگی۔ آئی سی سی ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی