فیڈ کپ نیوزی لینڈ میں شروع، 4 پاکستانی خواتین کھلاڑی شامل

    فیڈ کپ نیوزی لینڈ میں شروع، 4 پاکستانی خواتین کھلاڑی شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (سپورٹس رپورٹر)فیڈ کپ (آج) ہفتہ سے نیوزی لینڈ میں شروع ہوگا۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل (ر) گل الرحمن نے بتایاکہ 10 فروری تک جاری رہنے والے فیڈ کپ 4 خواتین کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔ چار رکنی قومی ٹیم میں اوشنا سہیل، سارہ منصور سارہ محبوب اور ماہین آفتاب شامل ہیں۔فیڈ کپ میں پاکستان سمیت 8 ممالک کی کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں جن میں میزبان تھائی لینڈ، تھائی لینڈ، گوام، منگولیا، سنگاپور، ترکمانستان وغیرہ شامل ہیں۔ قومی ٹیم نیوزی لینڈ پہنچ چکی ہے