فیڈرل ٹینس کپ: عقیل، حذیفہ، مزمل، عابد کی سیمی فائنل میں رسائی

  فیڈرل ٹینس کپ: عقیل، حذیفہ، مزمل، عابد کی سیمی فائنل میں رسائی

  



اسلام آباد (اے پی پی)عقیل خان، حذیفہ عبدالرحمن، مزمل مرتضیٰ اور محمد عابد نے فیڈرل ٹینس کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ سیمی فائنل میں عقیل خان کا مقابلہ حذیفہ عبدالرحمن جبکہ مزمل مرتضیٰ کا مقابلہ محمد عابد سے ہو گا۔ اس موقع پر پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل (ر) گل الرحمان اور اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عارف قریشی بھی موجود تھے۔ گذشتہ روز پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس میں کھیلے گئے پہلے کوارٹر فائنل میں عقیل خان نے برکت اللہ کو 2-0 سے، مزمل مرتضیٰ نے ہیرا عاشق کو 2-0 سے، محمد عابد نے شہزاد خان کو 2-0 سے اور حذیفہ عبدالرحمن نے مدثر مرتضیٰ کو 2-0 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ سیمی فائنل مقابلے آج ہفتہ کو کھیلے جائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی