اسلام آباد میں 3 روزہ سپرنگ فیسٹیول کا آغاز 28 فروری سے ہوگا

    اسلام آباد میں 3 روزہ سپرنگ فیسٹیول کا آغاز 28 فروری سے ہوگا

  



اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد سپرنگ فیسٹیول کا انعقاد 28 فروری سے یکم مارچ تک کیا جائے گا۔ تفیصلات کے مطابق اسلام آباد کا شمار دنیا کے خوبصورت ترین شہروں میں ہوتا ہے یہاں بسنے والے شہریوں کو فنون لطیفہ اور صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لئے اسلام آباد کی انتظامیہ نے جامع پلان تشکیل دیا ہے، جس کے تحت اسلام آباد سپرنگ فیسٹول کا انعقاد کیا جائے گا۔ 28 فروری کو ایف نائن پارک میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ملک کے نامور گلوکار اپنے فن کے جوہر دکھائے گے۔ اس موقع پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا تین روزہ فیسٹیول میں سائکلینگ ریس، مراتھن ریس، ڈاگ شو، میوزیکل نائٹ، مشاعرہ، شجر کاری مہم، فوڈ بازاراور دیگر پروگرام پیش کئے جائیں گے۔

سلام آباد سپرنگ فیسٹیول کے چیف کوارڈنیٹر ڈاکٹر عبد اللہ تبسم کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں منعقد ہونے والے اپنی نوعیت کے اس پروگرام کے لئے پلان تیار کرلیا ہے، افتتاحی تقریب میں اعلی حکومت عہدے دار اور مخلتف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پروگرام میں بڑی تعدا د میں عوام شرکت کریں گے اور اپنے من پسند فن کاروں ہنر مندوں سے ملاقات بھی کریں گے، اس بارے میں اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ تعاون کرے گی، ایونٹس میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افراد کو ایوراڈز بھی دیئے جائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی