کراچی پریمیئر فٹبال کپ میں گلشن اتحاد، آل برادرز، عمر اسپورٹس اور دلبوڈ محمڈن کی جیت

      کراچی پریمیئر فٹبال کپ میں گلشن اتحاد، آل برادرز، عمر اسپورٹس اور ...

  



کراچی(این این آئی) فٹبال کلب کراچی کے زیرِ اہتمام اور اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے کراچی پریمیئر فٹبال کپ بلوچ مجاہد فٹبال اسٹیڈیم ابراہیم حیدری میں جاری و ساری ہے جس میں گلشن اتحاد نے سالار ویلفیئر سینٹر کو 1-0 سے شکست دی ہے اور دوسرے میچ میں آل برادرز نے کیماڑی محمڈن کو پلینٹی ککس پر 6-5 سے شکست دی۔ اسی طرح عمر اسپورٹس نے حیدری بلوچ کو پلینٹی کے ذریعے شکست سے دوچار کیا، دلبوڈ محمڈن نے مکران اسپورٹس کو بھی پلینٹی کے ذریعے شکست دے کر جیت اپنے نام کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی