محمد حفیظ باولنگ ایکشن ٹیسٹ کے بعد رپورٹ کے منتظر

  محمد حفیظ باولنگ ایکشن ٹیسٹ کے بعد رپورٹ کے منتظر

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر)سینئر قومی کرکٹر محمد حفیظ لمز میں آئی سی سی کی منظور شدہ بائیو مکینک لیبارٹری میں باولنگ ٹیسٹ کے بعد رپورٹ کے منتظر ہیں جو آئندہ چند روز میں مل جائے گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق محمد حفیظ کا باولنگ ایکشن انگلش سیزن کے دوران ایک مرتبہ پھر مشکوک قرار دیا گیا تھا جس کے باعث ای سی بی نے انہیں باولنگ سے روک کر ہدایت کی تھی کہ وہ اپنے ایکشن کی درستگی تک ای سی بی کے ایونٹس میں بطور باولر نہیں کھیل سکیں گے۔محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ باولنگ ایکشن میں خامی کو جانچنے کے طریقہ کار میں کچھ سقم ہیں لیکن انہوں نے آزادانہ تجزیئے سے گزرنے کا فیصلہ کیا اور پوری امید ہے کہ وہ بہت جلد باولنگ ایکشن کلیئر کر کے بطور آل رانڈر قومی ٹیم کی نمائندگی کر سکیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی