پنجاب ملکی وغیر ملکی سرمایہ کاری کا مرکز بن چکا وزیر صنعت وتجارت

پنجاب ملکی وغیر ملکی سرمایہ کاری کا مرکز بن چکا وزیر صنعت وتجارت

  



 لاہور (آن لائن) وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ بہترین کاروباری ماحول کی بدولت پنجاب ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کا مرکز بن چکا ہے۔فیصل آباد کے انڈسٹریل زونز میں -2ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری آ چکی ہے۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے اپنے آفس میں صنعتکاروں اور تاجروں کے وفود سے ملاقاتوں کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے سرکاری اور نجی شعبہ میں 7سپیشل اکنامک زونزبنائے گئے ہیں۔کاروبار میں آسانی کے حوالے سے درجہ بندی میں بہتری سے ملک میں نئی سرمایہ کاری آرہی ہے۔صوبائی وزس کہا کہنئے سیمنٹ پلانٹ لگانے کے حوالے سے محکمہ صنعت وتجارت میں 18درخواستیں آ چکی ہیں۔نئے سیمنٹ پلانٹ لگنے سے ایک ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری آئے گی۔میاں اسلم اقبال نے کہا کہ محکمہ صنعت وتجارت نئے سیمنٹ پلانٹ لگانے کی درخواستوں پر10روز میں کارروائی مکمل کرکے متعلقہ اداروں کو بھجوائے گا۔متعلقہ ادارے بھی ٹائم لائن کے اندر رہتے ہوئے کارروائی مکمل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ انڈسٹریل اسٹیٹس میں صنعتکاروں کی سہولت کے لئے ون ونڈو آپریشن کا آغاز کیا گیا ہے اورفیصل آباد کی انڈسٹریل اسٹیٹس میں چینی زبان میں ون ونڈو آپریشن کی سہولت بھی دی گئی ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ٹیکس کی ادائیگی کے آن لائن سسٹم سے صنعت کاروں کو سہولت ملی ہے۔ صوبے میں صنعتکار ی کے عمل کو تیز کرنے کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں اورصنعتکاری کے عمل کو تیز کرکے روزگار کے نئے مواقع پیدا کررہے ہیں۔

مزید : کامرس