فیس بک کے نگران بورڈ کے قیام کا فیصلہ کر لیا گیا

فیس بک کے نگران بورڈ کے قیام کا فیصلہ کر لیا گیا

  



لاہور (پ ر)Mark Zuckerberg نے Facebook کے مواد کے متعلق فیصلوں پر نظر ثانی کا تصور پیش کیا تھا، لہذا ہم کیسز کا جائزہ لینے اور مواد کے واجب التعمیل فیصلے کرنے کیلئے ایک نئی خود مختار تنظیم کے قیام کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔ گزشتہ سال کے اختتام پر، ہم نے نگران بورڈ ٹرسٹ اور LLC کے قیام کی اپ ڈیٹ شیئر کی تھی، جو کہ بورڈ کیلئے Facebook فنڈنگ کا انتظام، اس کے آپریشنز پر نگرانی اور ممبروں کے ساتھ معاہدے کرے گی۔ آج ہم ضمنی قوانین کا مجموعہ اور چارٹ کے ذریعے خلاصہ پیش کر رہے ہیں جس میں بورڈ کے فیصلوں کو نافذ کرنے کے حوالے سے Facebook کے پراسس کی مزید تفصیلات فراہم کی جائیں گی اور نگران بورڈ انتظامیہ کے ڈائریکٹر کا اعلان کیا جائے گا۔ ضمنی قوانین بورڈ کے آپریشنز اور طریقہ کار کے اصول طے کرتے ہیں اور چونکہ ہم نے روایتی کارپوریٹ اور غیر منافع بخش تنظیموں کے ضمنی قوانین سے ترغیب حاصل کی ہے لہذا ضمنی قوانین پر مبنی یہ دستاویز نگران بورڈ، Facebook اور نگران بورڈ ٹرسٹ کے درمیان منفرد انداز سے انتظام پیش کرتی ہے۔ یہ ہر ایک ادارے کے اختیارات اور ذمہ داریاں، ساتھ ہی ساتھ Facebook کی سروسز کا استعمال کرنے والے افراد کے کردار کو واضح طور پر بیان کرتی ہے۔ بورڈ کی طرف سے منظوری پر ضمنی قوانین کے ذریعے اس کے روز مرّہ کے آپریشن کی نگرانی کی جائے گی اور اس دستاویز کا فائنل ورژ ن بورڈ کی ویب سائٹ پر شائع کیا جائے گا۔ کو کچھ کیسز کا دیگر معاملات کے مقابلے میں تیزی سے جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔

مزید : کامرس