مہنگائی نے غریبوں کی کمر توڑ کر رکھ دی،میاں رشید احمد

مہنگائی نے غریبوں کی کمر توڑ کر رکھ دی،میاں رشید احمد

  



لاہور (پ ر) صدر کسان بورڈ لاہور ڈویژن میاں رشید احمد منہالہ نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو احساس نہیں کہ غریب کسان کس تکلیف سے گزر رہا ہے۔ مہنگائی نے غریبوں کی کمر توڑ کر رکھ دی، عوام کے لئے دووقت کی روٹی کا حصول مشکل ہوگیا معاشی حالات کی بہتری کیلئے کسانوں کو ریلیف دینے کی ضرورت ہے۔ وہ کسان جو ملک بھر کو اناج مہیا کرتا ہے اس کی خود کی زندگی مہنگائی کے بوجھ تلے دب کر رہ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان کے حکمرانوں پر ہر پاکستانی کی بڑ ی مثبت امیدیں تھی مگر سب کچھ اس کے برعکس جا رہا ہے۔ آئے روز کبھی بجلی تو کبھی گیس مہنگی ہو جاتی ہے جبکہ خوردونوش کی اشیاء بھی قیمت خرید سے باہر ہورہی ہے۔ حکومت کی جانب سے کسانوں کے لئے کوئی ایسی پالیسی سامنے نہی آئی جس سے کسان مستفید ہوسکے، قرضہ سکیم بھی برائے نام ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے ہمسایہ ملک میں کسانوں کو بجلی پانی فری دیا جاتا ہے یہی وجہ ے کہ وہاں کا کسان خوشحال زندگی بسر کرتے ہیں جبکہ پاکستان کے کسانوں کو اس طرح کی کوئی سہولت درکار نہیں۔ کسانوں کے حقوق جنگ لڑنا اپنا فرض سمجھتا ہے حکمرانوں نے کسانوں کی مشکلات پر غور نہ کیا تو جس طرح ٹماٹر نایاب ہوگئے تھے۔ مزید اور سبزیاں بھی ہوسکتی ہیں حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ کسانوں کو سہولیات میسر کی جائیں تاکہ ملک میں زراعت کے شعبہ میں مزید ترقی آسکے۔

مزید : کامرس