او جی ڈی سی ایل کواے ون پلس ریٹنگ کا اعزاز حاصل

او جی ڈی سی ایل کواے ون پلس ریٹنگ کا اعزاز حاصل

  

اسلام آباد (پ ر)پاکستان میں کریڈٹ ریٹنگ کے ادارے VIS کریڈٹ ریٹنگ کمپنی لمیٹڈ نے آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کو ادارہ جاتی ریٹنگ میں AAA/A-1+ کا درجہ دیا ہے۔AAAکی درمیانے درجے سے طویل مدتی ریٹنگ ادارے کی اعلیٰ کریڈٹ کوالٹی کی عکاسی کرتی ہے جہاں ادارے کو کم خطرات کے عوامل کا سامنا ہوتا ہے اور خطرات سے عاری ڈیبٹ کے زیادہ امکانات حاصل ہوتے ہیں۔A-1+کی قلیل مدتی ریٹنگ بروقت ادائیگیوں کی اثبات کی نشاندہی کرتی ہے جہاں لیکویڈیٹی عناصر زیادہ اور تحفظ خطرات سے ماوریٰ ہوتا ہے۔ VIS کی تفویض کردہ یہ درجہ بندی مستحکم ہے۔اوجی ڈی سی ایل کو دی جانی والی یہ درجہ بندی اس کے ملکیتی ڈھانچے کی بدولت ہے جہاں زیادہ تر حصص حکومت پاکستان کے پاس ہیں۔کمپنی میں کاروبار کے کم خطرات عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت کے اتارچڑھاؤ کے خلاف مضبوط مارجن اور،قابل غور کشن کی بدولت ہیں۔مزید برآں او جی ڈی سی ایل ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کے میدان میں پاکستان کی صف اول کی کمپنی ہے۔مالی سال 2019کے دوران ہائیڈروکاربن کی قیمتوں میں اضافے اور روپے کی قدر میں کمی کے باجود ایل پی جی پروڈکشن کی صورت میں کمپنی کی آمدنی اور منافع خاطر خواہ اضافہ د یکھنے کو ملا۔موجودہ درجہ بندی کمپنی میں کم مالیاتی خطرات جو ڈیبٹ فری کیپیٹل سٹرکچر اور مضبوط لیکیویڈیٹی انڈیکیٹرز کی بدولت پیدا ہوتے ہیں کی نشاندہی کر تی ہے۔صنعتوں میں پائے جانے والے انٹر کارپوریٹ ڈیبٹ کے رجحان کے باوجودکمپنی اپنے ا ندرونی نقد بہاؤ(کیشن فلو) کے ذریعے اپنے اخراجات کا بندوبست کئے ہوئے ہے۔

مزید :

کامرس -