ٹی سی ایل نے اپنا نیو اینڈرائیڈ ٹی وی متعارف کروادیا

ٹی سی ایل نے اپنا نیو اینڈرائیڈ ٹی وی متعارف کروادیا

  



لاہور(پ ر)دنیا کے تین ٹاپ ٹی وی برانڈز میں سے ایک TCLنے پاکستان میں C8کے تعارف کے ذریعے اپنا برانڈ نیو اینڈرائیڈ ٹی وی متعارف کرادیا ہے۔TCL C8 4K UHD TVکی نمایاں خصوصیت اس کی ایڈوانس AIٹیکنالوجی ہے جو Android P OS, HDR10+Dolby Vision,،ڈولبی وژن،اور ایک Onkyo Sound Bar.استعمال کرتی ہے اور یہ سب ملکر ہوم انٹر ٹینمنٹ کے تجربے کی فراہمی کو زیادہ طاقتور کرنے کو یقینی بناتے ہیں۔C8گوگل کی معاونت کے ساتھ صارفین کو آواز کے ذریعے ٹی وی کو کنٹرول کرنے کی طاقت فراہم کرتا ہے جبکہ اس میں موجود Google Chromecast functionalityآسان نیوی گیشن کی فراہمی کے ذریعے صارفین کو اپنی موبائل ڈیوائسز کی مدد سے اسٹریم کانٹینٹ کو براہ راست کنٹرول کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ TCLپاکستان کے جنرل منیجر Sunny Yang,کا C8سے متعلق کہنا ہے کہ ہم C8 4K UHD Android TVمتعارف کرائے جانے پر انتہائی خوش ہیں،ہم پاکستانی صارفین کو ٹی وی دیکھنے کے شاندار تجربے کی فراہمی کیلئے پر عزم ہیں اور ہم ایسی معیاری مصنوعات کی فراہمی جاری رکھنے کیلئے کوشاں ہیں جو صارف تجربے میں اضافے کا باعث بن سکیں۔TCLکے مارکیٹنگ منیجر ماجد خان نیازی کا کہنا تھا کہ C8پاکستانی مارکیٹ میں پہلے سے زیادہ بہتر رینج کی مصنوعات کی فراہمی کے ہمارے منصوبے کے سلسلے کا ایک اور اقدام ہے،تخلیقاتی خصوصیات اور شاندار ڈیزائن کی حامل رینج 2020میں اسمارٹ مصنوعات شیئر کرنے کے ہمارے منصوبے سے مطابقت رکھتی ہے جو کہ پاکستانی صارفین کو ایک بہتر اور شاندار تجربے سے روشناس کرائیں گی۔TCLگلوبل کنزیومر الیکٹرانکس انڈسٹری کی سرکردہ کمپنیوں میں سے ایک ہے۔

جو کہ دنیا کے 150سے زائد ممالک میں موجود ہے۔TCLپاکستان میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے برانڈز میں شامل ہے اور اس کا شمار دنیا کے تین سرفہرست ایل ای ڈی ٹی وی برانڈز میں ہوتا ہے جبکہ TCLکو High-End 4K UHDاور بڑے سائز کے ٹی وی میں خصوصی حیثیت حاصل ہے جہاں اس کا مارکیٹ شیئر بھی نمایاں ہے۔

مزید : کامرس