صوبائی وزیر قانون سلطان محمد خان کے زیر صدارت اجلاس کا انعقاد

صوبائی وزیر قانون سلطان محمد خان کے زیر صدارت اجلاس کا انعقاد

  



پشاور (سٹاف رپورٹر) خیبرپختونخوا کے وزیر قانون و پارلیمانی امور وانسانی حقوق سلطان محمد خان کی زیر صدارت جمعہ کے روز پشاور میں خیبرپختونخوا پولیس ایکٹ 2017 سے متعلق ایک اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں خیبرپختونخوا پولیس کے اندرونی اور بیرونی احتساب کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں خیبر پختونخوا کے انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر ثنا اللہ عباسی کے علاوہ پولیس کے دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر پولیس کے احتساب کے طریقہ کار کو مزید شفاف اور بہتر بنانے کے لئے پروینشل پبلک سیفٹی کمیشن میں ترمیم لانے کے لئے صوبائی حکومت کو تجاویز پیش کی گئیں۔وزیر قانون نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی پچھلی حکومت نے محکمہ پولیس کو بہتر کارکردگی کی خاطر محکمہ پولیس میں سیاسی اثرورسوخ سے پاک کرنے کی غرض سے قانون سازی کی۔وزیر موصوف نے کہا کہ عوام کی خدمت کے لیے پولیس کی اچھی کارکردگی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا اور پولیس کے احتساب کے طریقہ کار کو مزید بہتر بنانے کی غرض سے پیش کردہ تجاویز متعلقہ حکام اور محکمہ پولیس کے افسران کے باہمی اتفاق کے بعد صوبائی حکومت کے فورم پر غوروخواص ہوگا۔وزیر قانون نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کی خدمت کے لئے کوشاں ہے اور اس سلسلے میں ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر