ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس کا پشاور آفس کا دورہ

  ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس کا پشاور آفس کا دورہ

  



پشاور (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹرجنرل انٹیلی جنس اینڈانوسٹی گیشن،ان لیڈریونیو،اسلام آبادکایجنل ٹیکس آفس،پشاورکادورہ، چیف کمشنرریجنل ٹیکس آفس(FBR)پشاورسردارعلی خواجہ سے ملاقات کے دوران آئی اینڈآئی سے فراہم کردہ ٹیکس چوری کیسوں کی پیش رفت کاجائزہ لیا۔اس موقع پرڈائریکٹرجنرل انٹیلی جنس اینڈانوٹی گیشن نے کیسوں کی باریک بینی سے پڑتال کرنے اوران کونمٹانے کے عمل کوتیز کرنے پرآرٹی اوپشاورکے افسران کی کارکردگی کوسراہا۔چیف کمشنر سردارعلی خواجہ نے کہاکہ ریونیواہداف کے حصول کیلئے میری ٹیم دن رات کوشش کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے تاجربرادری کے رہنماؤں کیساتھ قریبی رابطے میں ہیں،وطن عزیزکی معاشی استحکام کیلئے ٹیکسوں کی بروقت اورپوری ایمانداری سے ادائیگی ناگزیرہے۔ اواخرمیں چیف کمشنرنے ڈائریکٹرجنرل انٹیلی جنس اینڈانوسٹی گیشن کاشکریہ اداکرتے ہوئے ریجنل ٹیکس آفس کی جانب سے شیلڈبھی پیش کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر