ڈیرہ‘ آل پاکستان جوڈیشل ایمپلائز کی کال پر احتجاج

    ڈیرہ‘ آل پاکستان جوڈیشل ایمپلائز کی کال پر احتجاج

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ)آل پاکستان جوڈیشل ایمپلائز ایسوسی ایشن کی کال پر ڈسٹرکٹ ٹانک کے سٹاف سے اظہار یکجہتی کیلئے ضلعی سٹاف ڈسٹرکٹ جوڈیشری ڈیرہ بازؤں پر سیاہ پٹی باندھ کر احاطہ عدالت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ میں اجتماع ہوا۔اس دوران ڈسٹرکٹ جوڈیشری سٹاف یونین ڈیرہ کے سرپرست اعلیٰ محمد سعید خان، صدر منیر احمد فردوس، سینئر نائب صدر نوید الرحمان،جنرل سیکرٹری محمد رمضان، محمد یونس خان گنڈہ پور جوائنٹ سیکریٹری اور دیگر عہدیداران ضلعی کابینہ اپجیا بھی موجود تھے۔تمام سٹاف نے ڈسٹرکٹ ٹانک کے سٹاف کے ساتھ ہونے والی ہونے والی زیادتی پر افسوس کیا اور اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کیا اور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ پشاور سے درخواست کی کہ معاملہ کی از خود نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کرائی اور زیادتی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ڈسٹرکٹ جوڈیشری سٹاف یونین ڈیرہ کے اراکین ڈسٹرنخ ٹانک کے سٹاگ سے اظہار یکجہتی کیلئے اجتماع میں دعا مانگ رہے ہیں

مزید : پشاورصفحہ آخر