صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے، امتیاز حسین شاہ

  صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے، امتیاز حسین شاہ

  



پشاور (سٹاف رپورٹر) سیکرٹری اطلاعات و تعلقات عامہ خیبر پختونخوا سید امتیاز حسین شاہ نے کہا ہے کہ صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے صوبائی حکومت عملی اقدامات اٹھارہی ہے، تاکہ ان کے جائز مسائل حل ہوسکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کالونی مردان کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے دوران کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل اطلاعات و تعلقامات عامہ خیبر پختونخوا امداد اللہ، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات نو رالھادی، ڈپٹی ڈائریکٹر ریجنل انفارمیشن آفس مردان لیاقت امین، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن انصار اللہ خلجی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مردان نیک محمد خان، ڈپٹی ڈائریکٹر ایم ڈی اے امتیاز احمد اوردیگر اہلکار موجود تھے۔ سیکرٹری اطلاعات نے ایف ایم پختونخوا ریڈیومردان کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ محکمہ اطلاعات کو جدید تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کیا جائیگا اور جتنے بھی مسائل ہیں انکو ترجیحی بنیادوں پر حل کیاجائیگا۔ سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ محکمہ اطلاعات اورصوبائی حکومت صحافیوں کے مسائل سے بھی بخوبی آگاہ ہیں اسی لئے ان مسائل کے حل کے لئے عملی اقدامات اٹھا جا رہے ہیں اور اس ضمن میں صوبہ بھر کے صحافیوں کے لئے میڈیا ٹاؤنز پر کام جاری ہے۔ سیکرٹر ی اطلاعات نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ مردان میڈیا کالونی پر جاری ترقیاتی کام کو تیز کیا جائے اور کام کی تکمیل میں معیار کا خاص خیال رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ان ترقیاتی کاموں کی بروقت اور معیاری تکمیل کے لئے وافر فنڈز دستیاب ہیں اور اس سلسلے میں فنڈز کی کمی کی کوئی رکاوٹ نہیں ہے، حکومت کی جانب سے تمام فنڈز ریلیز کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ میڈیا کالونی کے پلاٹس کے اوپر ایچ ٹی لائن کو ہٹایا جائے تاکہ صحافیوں کو گھر کی تعمیر کے وقت مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

مزید : پشاورصفحہ آخر