حج پرائیویٹ کوٹہ سسٹم ختم کیا جائے‘ زرمینہ خان ایڈووکیٹ

    حج پرائیویٹ کوٹہ سسٹم ختم کیا جائے‘ زرمینہ خان ایڈووکیٹ

  



پشاور (پ ر) پشاور ہائیکورٹ کی ایڈووکیٹ زرمینہ خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حج پرائیویٹ کوٹہ سسٹم ختم کیا جائے اور ریگولر سسٹم کے تحت حجاج کرام مزید سہولیات دی جائیں پرائیویٹ کوٹے کے خاتمے سے حجاز مقدس میں رلنے والے حجاج کو ریلیف ملے گا حج پرائیویٹ آپریٹر کو ملنے والا 40 فیصد کوٹہ ختم کیا جائے پرائیویٹ سکیم حج آپریٹر نے مذہبی فریضے کو منافع بخش بزنس بنایا ہوا ہے اور اس میں مختلف بیکچز ہیں پلاٹینیم پیکجز‘ گولڈن پیکجز اور سلور پیکیجز شامل ہیں جس کے مختلف ریٹس رکھے گئے ہیں لہٰذا اسلامی فریضے کی ادائیگی کیلئے بلاتقسیم اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ محمود ایاز ایک صف میں کھڑے ہونے والی مثال قائم ہو اور طبقاتی تقسیم کا خاتمہ ہو سکے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر