صوابی،سی ٹی غیر حتمی میرٹ لسٹ آویزاں کر دی گئی

  صوابی،سی ٹی غیر حتمی میرٹ لسٹ آویزاں کر دی گئی

  



جہانگیرہ (نمائندہ پاکستان)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ ضلع صوابی محمد ادریس نے سی ٹی کی مجوزہ غیر حتمی میرٹ لسٹ لگادی تفصیلات کے مطابق ڈی ای او ضلع صوابی کے تر جمان بخت زمین خان اسسٹنٹ پروگرامرکے ایک پریس ریلیز کے مطابق تمام سی ٹی FTS ٹسٹ، انٹرویوشرکت کنندہ امیدواروں کی باقاعدہ مجوزہ غیر حتمی میرٹ لسٹ دفتر ڈی ای او مردانہ صوابی اور ڈی ای او صوابی کی آفیشل فیس بک پر لگا دی گئی ہے اور تمام امیدواروں سے کہا گیا ہے کہ اگر کسی امیدوار کواپنی میرٹ پوزیشن پر کوئی اعتراض ہو تو وہ اس سلسلے میں اپنا تحریری اعتراض تو تین فروری تک دفتر ڈی ای اوصوابی میں جمع کروائیں۔ بصورت دیگر فائنل لسٹ جاری ہونے کے بعد کسی قسم کاکوئی اعتراض قبول نہیں کیا جائے گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر