گران روٹی اور ذخیر ہ اندوزنی برداشت نہیں، ڈی سی چاسدہ

گران روٹی اور ذخیر ہ اندوزنی برداشت نہیں، ڈی سی چاسدہ

  



چارسدہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حسیب الرحمان نے کہا ہے کہ گران فروشی اور ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔چارسدہ میں کہیں پر بھی آٹے کا بحران نہیں،سرکاری آٹے کے منصفانہ تقسیم کے لئے یونین کونسل کی سطح پر ڈیلرز مقرر کیے گئے ہیں۔جو آسان طریقہ کا ر پر عوام کو آٹا فراہم کرتے ہیں اور ضلعی ضلعی انتظامیہ باقاعدہ طور مانیٹرنگ کر تی ہے۔غیر قانونی تجاوزات کے حاتمہ کے لیے اپریشن جاری رہے گا اور کسی کو تجاوزات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ٹاسک فورس قائم کی گئی ہے جو روزانہ کی بنیاد پر بازاروں کا دورے کر رہے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ملاقات پروگرام کے دوران کیا۔ اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھاکہ ناظمین کے منجمد فنڈ ز کو بحال کرکے اس کے ضلعی کے تعمیر و ترقی پر خرچ کر رہے ہیں۔تحصیل بازار میں نوشہرہ روڈ پر نکاسی آب کا مسئلہ جلد حل کیا جائے گا جس سے نہ صرف بارش کے دوران ٹریفک کے روانی کا مسئلہ حل ہوجائے گا بلکہ اس سے تاجروں کو بھی کافی فائدہ ہو گا۔دوسری جانب چارسدہ کے خوبصورتی کے منصوبے پر بہت جلد کام شروع کیا جائے گا جس میں نہ صرف تحصیل بازارمیں موجود شاہراؤں پر پودے لگائے جائینگے بلکہ ٹریفک کے مسائل کے حل کے لئے فلائی اوورز بھی تعمیر کئے جائینگے۔اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ چارسدہ میں غیر قانونی طورپر قائم پختہ تجاوازت ایک بڑا مسئلہ ہے جس کو حل کرنے کے لئے بہت جلد آپریشن شروع کیا جائے گاجبکہ دوبارہ تجاوزات کو روکنے کے لئے ٹاسک فروس کا قیام عمل میں لایا جائے گا جو روزانہ کی بنیاد پر بازار میں موجود ہو کر غیر قانونی طو رپر تجاوزات لگانے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی کرے گا، دوسری جانب عوام کو سستے اور معیاری اشیاء خورنوش کے فراہمی کے لیے بھی روزانہ کی بنیا د پر ایک ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جو اشیاء خوردنوش کی سرکاری نرخ پر فروخت کو یقینی بنانے کی نگرانی کریگا۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ پٹواری خانوں اور ہسپتالوں کے روزانہ کے بنیاد پر دورے کئے جاتے ہیں جس کی وجہ سے پٹوار خانوں اوریونین کونسلوں کی سطح پر قائم بنیادی مراکز صحت میں کافی بہتری آئی ہے۔دوسری جانب چارسدہ میں عوامی مفاد کی حاطر کم پریشر کے مسئلے کے حل کے لئے ایک ماہ کے لئے صبح 5بجے سے لیکر 8بجے تک اور شام 5بجے سے لیکر 8بجے تک دفعہ144کے تحت پابندی عائد کر دی گئی ہے جس سے ضلع میں گھریلوں صارفین کے لئے گیس کم پریشر کا مسئلہ کافی حد تک حل ہو چکا ہے۔ ضلع میں جاری پولیو مہم کے حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ پولیو مرض کاحاتمہ ہم سب کی ذمہ داری ہے اس لئے ایک صحت مند معاشرے کے تشکیل میں والدین سمیت ہر مکتبہ فکر کے لوگ اپنا کردار ادا کرے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر