ڈیرہ میں ٹریفک حادثہ‘ 3 افراد زخمی

      ڈیرہ میں ٹریفک حادثہ‘ 3 افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ) ٹانک روڈ نزد ہتھالہ کے مقام پر2تیز رفتار موٹر کارآپس میں ٹکرا گئیں، تصادم میں تین افراد زخمی، ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔ ریسکیو 1122کے میڈیا کوآرڈینیٹر اعزازمحمود کی جاری رپورٹ کے مطابق ٹانک روڈ نزد ہتھالہ کے مقام پردو تیز رفتار کاریں آپس میں آمنے سامنے سے ٹکرا گئیں، حادثہ اتنا شدید تھا کہ دونوں گاڑیوں کو کافی نقصان پہنچا۔ تصادم کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں میں سوارتین افراد زخمی ہوگئے، اطلاع پر ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہمی کے بعد ہسپتال منتقل کردیا۔