حکومت کی سوشل میڈیا پر جانوروں میں کرونا وائرس سے متعلق خبروں کی تردید

حکومت کی سوشل میڈیا پر جانوروں میں کرونا وائرس سے متعلق خبروں کی تردید

  



اسلام آباد (آئی این پی) حکومت نے سوشل میڈیا پر جانوروں میں کرونا وائرس سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں مویشیوں میں کہیں بھی کرونا وائرس رپورٹ نہیں ہوا،عوام سوشل میڈیا پر چلنے والی غلط افوہوں پر کام نہ دھریں،پاکستان میں کسی بھی جگہ بھیڑ بکریوں یا دیگر جانوروں میں کرونا وائرس نہیں ہے۔ جمعہ کو وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک اعلامیہ میں سوشل میڈیا پر چلنے والی اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے جس میں کرونا وائرس کی وجہ سے اگلے 60 دنوں تک مٹن گوشت کے استمال کو خطرناک ظاہر کیا جارہا ہے۔ وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ مخدوم خسرو بختیار کی ہدایات پر کمشنر مویشی پال حکومت پاکستان ڈاکٹر خورشید احمد نے ایک مراسلہ میں سوشل میڈیا پر چلنے والی اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان میں مویشیوں میں کہیں بھی کرونا وائرس رپورٹ نہیں ہوا پاکستان کے عوام سوشل میڈیا پر چلنے والی غلط افوہوں پر کام نہ دھریں اور گوشت کا استعمال جاری رکھیں پاکستان میں کسی بھی جگہ بھیڑ بکریوں یا دیگر جانوروں میں کرونا وائرس نہیں ہینوٹ۔مراسلہ کا عکس ساتھ ہے۔

حکومت

مزید : پشاورصفحہ آخر