اسلام آباد ہائیکورٹ کا ملتان کے لاپتہ وکیل کو 3ہفتوں میں بازیاب کرانے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ کا ملتان کے لاپتہ وکیل کو 3ہفتوں میں بازیاب کرانے کا حکم

  



اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملتان کے لاپتہ وکیل یافث نوید کو 3 ہفتوں میں بازیاب کرانے کا حکم دے دیا۔جمعہ کوچیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں ملتان کے لاپتہ وکیل یافث نوید سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ کون سا ادارہ تعاون نہیں کرتا؟ عدالت کو بتائیں، جس پر ایس پی سرفراز نے کہا کہ وکیل کی بازیابی کے لیے کچھ مہلت دی جائے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس حکام کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 25فروری تک ملتوی کر دی۔جسٹس اطہر من اللہ نے وکیل یافث نوید کو 3 ہفتوں میں لاپتہ وکیل کو بازیاب کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ وکیل کی بازیابی نہ ہوئی تو یہ سیکیورٹی اداروں کی ناکامی ہو گی۔خیال رہے کہ ملتان سے تعلق رکھنے والے وکیل یافث نوید 8 اگست 2019 کو اسلام آباد سے لاپتہ ہوئے تھے۔اس سے قبل لاپتہ افراد کے کیسز کی پیروی کرنے والے ایڈوکیٹ کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم کو بھی اسلام آباد سے لاپتہ کیا گیا تھا لیکن بعدازاں وزارت دفاع کے حکام نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ ایڈوکیٹ انعام ان کی تحویل میں ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ

مزید : پشاورصفحہ آخر