حکومتی ریکوری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، سٹیشن کمانڈر نوشہرہ

حکومتی ریکوری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، سٹیشن کمانڈر نوشہرہ

  



نوشہرہ (بیورورپورٹ)سٹیشن کمانڈر بریگیڈئر نذیر حسین خان اور کینٹ ایگزیکٹیو آفیسر نوشہرہ بابر حسین کے دروازے 56دُکانوں کے قابضین کے لئے ہر وقت کُھلے ہیں لیکن گورنمنٹ ریکوری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا کینٹ ایگزیکٹیو آفیسربابر حسین نے اپنے ایک بیان دیتے ہوئے کہا کہ بروز جمعہ چند دُکانداروں نے ہمراہ کچھ عناصر ہڑتال کی کال دی جسکی وجہ سے جزوی شٹر ڈاون اور روڈ کو بلاک کرنے کی کوشش کی گئی جسکو پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے مُنتشر کر دیا کینٹ بورڈ میں 56عدد دُکانات کی ریگولریزیشن کا کیس زیرِ سماعت ہے جسمیں پریمیم کی ادائیگی پر ابھی فیصلہ ہونا باقی ہے کینٹ بورڈ نے باجودگورنمنٹ لینڈ پر انکروچمنٹ کے خلاف مہم سٹارٹ کی جسکے ضمن میں دُکان نمبر 51کو سیل کر دیا جس پر چند تاجروں نے دوسرے لوگوں کو ورغلا کر موقع کو غلط رنگ دیتے ہوئے دیگر دُکانداروں کوکنٹونمنٹ بورڈ کے اِ س اقدام کے متعلق اُکسایا۔ کینٹ بورڈ اِس بات کی یاد دہانی کراتا ہے کہ سٹیشن کمانڈر اور کینٹ ایگزیکٹیو آفیسر کے دروازے اِن دُکانداروں کے ساتھ مذاکرات کے لئے ہمیشہ کُھلے ہیں۔ اس سے قبل بھی اِن دُکانداروں سے کینٹ بورڈ کے مذاکرات احسن طریقے سے ہوتے رہے ہیں اور آئندہ بھی کینٹ بورڈ با معنہ مذاکرات کے لئے تیار ہے۔ اس موقع پر کینٹ ایگزیکٹیو آفیسر نے میڈیا نمائندگان، ضلعی انتظامیہ اور خاص طور پر ضلع کی پولیس کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے مکمل ذمہ داری سے اپنے فرائض کی انجام دہی بروقت ممکن بنا کر نوشہرہ کے امن و امان کو قائم رکھا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر