کمشنر اور سی سی پی اوکا دورہ داتا دربار،سیکیورٹی کا جائزہ لیا

کمشنر اور سی سی پی اوکا دورہ داتا دربار،سیکیورٹی کا جائزہ لیا

  



لاہور(پ ر)کمشنر لاہور سیف انجم اور سی سی پی او ذوالفقار حمید نے داتا دربار کا مشترکہ دورہ کر کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی سی لاہور دانش افضال، ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید، ایس ایس پی محمد نوید، اے سی سٹی، ایس پی سٹی اور ایڈمنسٹریٹر داتا دربار بھی موجود تھے۔ کمشنر اور سی سی پی او نے داتا مزار پر حاضری بھی دی اور فاتحہ خوانی کی۔ کمشنر لاہور سیف انجم نے کہا کہ داتا دربار کے داخلی راستوں اور پارکنگ کو چیک کیا گیا ہے۔ سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کا جائزہ بھی لیا ہے۔ عقیدتمندوں کی آمد و رفت کیلئے سہولیات کو بہتر بنانے کی گنجائش موجود ہے۔ داتا دربار کے سامنے والی سڑک پر ٹریفک مینجمنٹ کی جا رہی ہے۔ سی سی پی او نے اس موقع پر کہا کہ دربار کے چاروں اطراف کی سکیورٹی کو مزید بہتر بنایا جائیگا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1