طلبہ وطالبات کے تعلیمی دورے

طلبہ وطالبات کے تعلیمی دورے

  



لاہور (لیڈی رپورٹر)کیریئر سکول سسٹم‘ شالامار باغ‘لاہورکے طلبا و طالبات اور اساتذہ نے نظریہئ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور قائداعظمؒ ہائی سکول‘گوپے رائے پکا میل‘ملتان روڈکے طلبا نے ایوانِ قائداعظم کا مطالعاتی دورہ کیا۔

، -1شاہراہِ نظریہئ پاکستان‘ جوہر ٹاؤن‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے نیوفرینڈز بیکن سکول‘ عارف آباد‘ بیدیاں روڈ‘لاہور‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ اتحاد ٹاؤن‘لاہور اورگورنمنٹ مدرستہ البنات ہائی سکول‘کاچھوپورہ‘لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوان قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد432تھی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1