لوڈر گاڑیو ں کو لوٹنے کے واقعات افسوسناک ہیں،شیخ عبدالمتین

لوڈر گاڑیو ں کو لوٹنے کے واقعات افسوسناک ہیں،شیخ عبدالمتین

  



لاہور (سٹی رپورٹر)آل پاکستان ٹرک ٹرالہ اونرز ایسویسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شیخ عبدالمتین نے کہاہے کہ لاہور قصور روڈ پر آئے روز گاڑیوں کی لوٹ مار، کروڑوں کا قیمتی مال چھیننے کے افسوسناک واقعات پیش آرہے ہیں، گاڑیاں چھین لی جاتی ہیں، چلتی گاڑیوں سے سامان آف لوڈ کرلیا جا تا ہے۔

ان ڈکیتیوں کی روک تھام کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے جاتے، گڈڑ ٹرانسپورٹرز اس گھمبیرترین صورت حال میں اپنے کاروبار کو جاری رکھ نہیں سکتے، سیاسی عوامی مذہبی اجتماعات ہو یا کوئی بھی وی وی آئی پی آمدورفت کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے جن میں قیمتی سامان تک کی حفاظت کی کوئی ذمہ داری نہیں لی جاتی

مزید : میٹروپولیٹن 1