مہمند‘ پی ڈبلیو پی کے انتخابات مکمل‘ تحمید اللہ صدر منتخب

  مہمند‘ پی ڈبلیو پی کے انتخابات مکمل‘ تحمید اللہ صدر منتخب

  



مہمند(نمائندہ پاکستان) مہمند،پی ڈبلیو پی سب کمیٹی ضلع مہمند کے انتخابات مکمل، تحمیداللہ صدر جبکہ ظہور احمد جنرل سیکرٹری منتخب۔ تفصیلات کے مطابق پی ڈبلیو پی لیبر یونین سی بی اے 43 خیبر پختونخواہ آئین کے مطابق سب کمیٹی ضلع مہمند کے لئے منتخب عہدیدران کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا، جس کا انتخاب بذریعہ شو آف ہینڈ بمطابق آئین برائے عرصہ دوسال 24-1-2020تا 21-1-2024کیلئے قابل عمل ہوگا۔ یہ عہدیداران ضلع مہمند سب کمیٹی کے تمام ملازمین کی بلاتفریق خدمت اور فلاح وبہبود کیلئے پی ڈی بلیو پی لیبر یونین آئین کے مطابق دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے خدمات سرانجام دینگے۔اسی طرح کمیٹی کے عہدیداران میں تحمیداللہ صدر، فرمان اللہ سینئر نائب صدر، شاہ جی رحمن نائب صدر اول، شبیر خان نائب صدر دوم، خائستہ رحمان چیئر مین، ظہور خان وائس چیئر مین، فضل اکبر ڈپٹی جنرل سیکرٹری، الیاس جائنٹ سیکرٹری اول، تاج محمد جائنٹ سیکرٹری سوم، قاری مجاہد فنانس سیکرٹری، عثمان خان آفس سیکرٹری، رحم باچاایڈووکیٹ لیگل ایڈوائزر، شاہ جہان کوآرڈینیٹر اور شاہ حسین سرپرست اعلیٰ مقررکیا گیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر