تعلیم کے بغیر کوئی بھی ملک و قوم ترقی نہیں کر سکتی‘ ظریف المعانی

تعلیم کے بغیر کوئی بھی ملک و قوم ترقی نہیں کر سکتی‘ ظریف المعانی

  



بٹ خیلہ(بیورو رپورٹ)سپیشل سیکرٹری ایجوکیشن خیبرپختونخواسیدظریف المعانی نے کہاہے کہ تعلیم کے بغیرکوئی بھی ملک وقوم ترقی نہیں کرسکتی کیونکہ اج کل ساری دنیاکی ترقی کاانحصارصرف اورصرف تعلیم پرہے والدین بھی اپنے بچوں کے روشن مستقبل کیلئے اساتذہ کرام کے ساتھ تعاون کریں دنیاکے تمام مسائل کاحل صرف اورصرف قران مجیدمیں موجود ہے۔ان خیالات کااظہارظریف المعانی نے گزشتہ روزبٹ خیلہ میں برینس انٹرنیشنل سکول بٹ خیلہ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسرسراج محمدمالاکنڈیونیورسٹی کے کنٹرولرامتحانات پروفسیرڈاکٹرقیصرخان جماعت اسلامی کے سابق ضلعی امیرمولاناجمال الدین سکول کے پرنسل سمیع اللہ وغیرہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تعلیم کسی بھی ملک وقوم کے ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتی ہے بچے ہماراقیمی اثاثہ ہے ان کوایسے تعلیمی اداروں میں داخل کرناچاہیے جہاں وہ تعلیم کے ساتھ بہترین تربیت اوردینی علوم بھی سیکھ لے انہوں نے کہاکہ مذکورہ تعلیمی ادارے میں جدیدتعلیمی سسٹم سے روشناس کیاگیاہے جہاں ان کوبہترین تعلیم اورتربیت کااہتمام کیاگیاہے۔بچوں کوکوالٹی تعلیم دیناہے اورانشاء اللہ مستقبل میں یتیم اورلاچاربچوں کے مفت تعلیم کابندوبست کرناہماری ترجیحات میں شامل ہیں انہوں نے کہاکہ پرائیوٹ تعلیمی اداروں کی وجہ سے سرکاری تعلیمی اداروں پرکافی بوجھ کم ہواہے اوروہ معاشرے میں تعلیم کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگی انہوں نے کہاکہ بٹ خیلہ میں ایسے بڑی تعلیمی ادارے کی ضروت تھی جوکہ بیسٹ سکول کے شکل میں پوراہواجس کے ثمران ایک سال بعدعوام خودبخود محسوس کریں گے۔اس موقع پرپروفسیرڈاکٹربخت زادہ دانش افتخارفاروقی اورذین اللہ نے نظمیں نعت اورملی نغمے پیش کرکے سامعین سے خوب دادوصول کی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر