موجودہ نظام تعلیم کو بدلنے کی ضرورت ہے،پروفیسر اصغر زیدی

موجودہ نظام تعلیم کو بدلنے کی ضرورت ہے،پروفیسر اصغر زیدی

  



لاہور(لیڈی رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی میں گزشتہ روز گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد، جس کی میزبانی وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے کی۔ تقریب میں معروف صحافیوں اور دانشوروں سہیل وڑائچ، ارشاد عارف، ہارون الرشید، رؤف طاہر، سلمان غنی،سجاد میر، حفیظ اللہ نیازی، منصور آفاق، مرتضیٰ نور، نعیم مسعود اور ماہرین تعلیم ڈاکٹر رؤف اعظم، ڈاکٹر شاکر، ڈاکٹر ربانی اور پرو وی سی پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر سلیم مظہر نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کا کہنا تھا کہ ہمارا موجودہ تعلیمی نظام انسانی ترقی کے تین اہم اصولوں، تجسس، تنوع اور تخلیقی صلاحیتوں سے متصادم ہے اور اس نظام کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے تنقید کی کہ ہمارے نظام تعلیم میں تدریس اور سیکھنے پر توجہ نہیں دی بلکہ اس میں مختلف صلاحیتوں والے طلباء کو ایک ہی قسم کے امتحان سے جانچاجاتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1