نوشہرہ‘ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف تاجروں کا احتجاج

  نوشہرہ‘ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف تاجروں کا احتجاج

  



نوشہرہ (بیورورپورٹ)محکمہ واپڈا کی ترسیل کمپنی پیسکو کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈ نگ کے خلاف تاجر اور عوام کا زبر دست احتجاج کاروبار زندگی مفلوج مساجد اور گھروں میں پانی ناپید نوشہرہ کینٹ، آرمر کالونی، اے ایس سی کالونی، کے سپر ڈینٹنٹ اور گریڈ سٹیشن کے انچارج کی ملی بھگت سے کئی کئی گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ، بجلی کی طویل بریک ڈاون سے عوام شدید مشکلات سے دو چار سو فیصد ریکوری والے علاقوں پر لوڈشیڈنگ برداشت نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار سیٹزن فرنٹ کے صدر سہیل خٹک، جنرل سیکرٹری جاوید خان انجمن شہریان کے صدر ریاض علی شاہ،سیکرٹری عالم زیب خان، جمعیت علما اسلام کے سابق جنرل سیکرٹری حاجی محمد الیاس خان، سابق سیکرٹری اطلاعات محمد ولید اختر نے نوشہرہ میں ایک احتجاجی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کئی روز سے غیر اعلانیہ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جس کی وجہ سے عوام شدید مشکلات سے دو چار ہیں انہوں نے انکشاف کیا کہ پہلے محکمہ واپڈا کے اہلکار آڈے اتار کربلاجواز بجلی بند کرتے تھے لیکن اب علاقے کے سپر ڈینٹنٹ اور گریڈ سٹیشن کے انچارج کی ملی بھگت سے غیر ضروری طور پر بجلی بند کرکے تاجروں اور عوام کی انکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی جارہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ اگر بجلی کے طویل اور غیراعلانیہ بریک ڈاون کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو ہم بھر پر احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر