اخبار فروش امجد کریم کے والد عبدالکریم وفات پا گئے

اخبار فروش امجد کریم کے والد عبدالکریم وفات پا گئے

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ)اخبار فروش یونین ڈیرہ کے بانی و موجودہ جنرل سیکرٹری اور سینئر اخبار فروش امجد کریم کے والد و محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے سابق سینئر کلرک عبدالکریم تھہیم طویل علالت کے بعد جہان فانی سے کوچ کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ جامع عید گاہ کلاں میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات، صحافیوں، تاجروں اور اخبار فروشوں کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ بعدازاں مرحوم کو آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ مرحوم محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے روڈ انسپکٹرمنور کریم، سی اینڈ ڈبلیو کے کلرک ارشد کریم،معروف کاروباری شخصیت آصف کریم کے والداور،اظہر کریم نقاش موبائل کے دادا تھے۔مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی آج دن دو بجے مسجد فقیر آباد عقب کامرس کالج میں ہوگی۔ اس موقع پر پرنسپل علی صدیقی، نیوز ایجنٹ محمد سعید، عبدالرؤف، ممتاز گنڈہ پور، اسماعیل، مجیب الرحمن، محمد الطاف،راجہ جہانزیب کیانی اور انجمن تاجران شرقی سرکلر روڈ کے صدر چوہدری جمیل کے علاوہ دیگر تاجران و صحافیوں نے امجد کریم و آصف کریم سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر