عقید ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے،مولاناعزیز الرحمن

عقید ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے،مولاناعزیز الرحمن

  



لاہور(پ ر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم نشرو اشاعت مولانا عزیز الرحمن ثانی،مبلغ لاہور مولانا عبدالنعیم، قاری جمیل الرحمن اختر، پیررضوان نفیس، مولانا علیم الدین شاکر، مولانا عبدالعزیز، مولانا سید ضیاء الحسن شاہ، مولانا خالد محمود، مولانا سعید وقار نے خطبات جمعہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عقید ختم نبوت، ناموس رسالت اور اسلامی اقدار کا تحفظ ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے، بے راہ روی کے اس دور میں اخلاقی تہذیب و تمدن کے شعار کو اپنانا بھی ضروری ہے، قرآن مجید کا پیغام آفاقی انسانیت کے لیے مشعل ہدایت ہے، قرآنی نور سے امت کی رشد وہدایت کیلئے علما وآئمہ مساجد جو کرادر ادا کررہے ہیں وہ دینی مدارس کی تربیت کی بدولت ہے۔

، ان خدمات سے باشعور عوام میں دینی اداروں کی اہمیت اجاگر ہورہی ہے۔ علما وائمہ مساجد کو چاہیے کہ اس بے راہ روی اور اخلاق باختہ ماحول میں عوام کی مکمل اسلامی واصلاحی رہنمائی کے فریضہ کی ادائیگی میں زیادہ سے زیادہ ذمہ داری ادا کریں۔علما ء نے کہا کہ مودی بھارت کا گورباچوف ثابت ہو گا۔ مودی کا دماغ مذمت نہیں مرمت سے درست ہو گا۔حکمران بھارت کی دھمکیوں کا منہ توڑ جواب دیں۔ کشمیر کی سنگین صورت حال عالمی گریٹ گیم کا حصہ ہے۔ مودی خطرناک کھیل کھیل رہا ہے۔مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے فیصلہ کن کردار کا وقت آن پہنچاہے۔قوام متحدہ بھارت کو دہشت گرد ریاست قرار دے۔کشمیر بزور شمشیر کا مرحلہ آن پہنچاہے۔پاکستان مسئلہ کشمیر کو انسانی مسئلہ بنا کر دنیا کے سامنے پیش کرے۔بھارت فلسطینیوں کی طرح کشمیریوں کی نسل کشی چاہتا ہے بھارت اسرائیلی فارمولے کے تحت مقبوضہ کشمیر پر اپنا تسلط قائم کر رہا ہے۔ مودی نے جنگ مسلط کی تو بھارت کو راکھ کا ڈھیر بنا دیں گے۔ نوے لاکھ کشمیری بارہ لاکھ بھارتی فوج کا بہادری سے مقابلہ کر رہے ہیں۔ کشمیر کو دوسرا فلسطین نہیں بننے دیں گے۔ بھارت اب زیادہ دیر مقبوضہ کشمیر پر اپنا غاصبانہ قبضہ برقرار نہیں رکھ سکتا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1