جامشورو میں تیل و گیس کے نئے ذخائر کی تلاش کا معاہدہ ہوگیا

جامشورو میں تیل و گیس کے نئے ذخائر کی تلاش کا معاہدہ ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر پٹرولیم عمر ایوب نے کہاہے کہ تیل و گیس تلاش کی کارروائیوں سے توانائی بحران کم ہو گا، ہمادا ملک تیل و گیس کے ذخائر سے ملا مال ہے،ہماری توانائی شعبے کی پالیسیاں رنگ لا رہی ہے،ایکسپلوریٹری کمپنیاں ٹانگ میں خطیر رقم سماجی کارروائیوں پر خرچ کریں گی۔ترجمان وزار پٹرولیم کے مطابق ٹانگ بلاک کا معاہدہ ماڑی پٹرولیم اور پی او ایل کے مابین ہوا،ٹانگ بلاک جامشورو میں واقع ہے۔وفاقی وزیر برائے پٹرولیم عمر ایوب اور معاون خصوصی ندیم بابر نے شرکت کی۔ عمر ایوب نے کہاکہ ہم نے ملک میں تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش تیز کر دی ہے۔ تیل و گیس بلاکس کی تلاش و پیداوار سے ملکی معیشت مضبوط ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ رواں سال حکومت ملک میں تیل و گیس کے 30 بلاکس کی نیلامی کرے گی جس میں غیر ملکی کمپنیاں بھی حصہ لیں گی۔ انہوں نے کہاکہ ٹانگ بلاک کی کھدائی کا کام تین سال میں مکمل ہو گا،ایکسپلوریٹری کمپنیاں ٹانگ میں خطیر رقم سماجی کارروائیوں پر خرچ کریں گی۔
نئے ذخائر